تسمہ باز
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - دغا باز، فریبی، جعل ساز، چالاک۔ نہ رہ مطمئن تسمہ باز فلک سے دغا سے یہ بہتوں کی کھینچے ہے قسمیں ( ١٨١٠ء، کلیات میر، ٧٩٨ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تسمہ' کے ساتھ 'بازیدن' مصدر سے مشتق صیغہ امر 'باز' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر